ملتان (زیرو پوائنٹ نیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پرگزشتہ روزمحمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان
Muhammad Nawaz Sharif University of Engineering and Technology میں International Women’s Day کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد خواتین کی خود اعتمادی، قیادت اور بااختیار بنانے کے موضوع کو اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور طالبات کو تعلیم، قیادت اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات خواتین کے حقوق، طاقت اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیمینار کے اختتام پراس حوالے سےآگاہی واک کااہتمام بھی کیا گیا اس میں عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
Post a Comment